وزارت قانون نے جیو کا معاملہ حل کرنےکا اختیار پیمرا کو دے دیا

بدھ 21 مئی 2014 16:18

وزارت قانون نے جیو کا معاملہ حل کرنےکا اختیار پیمرا کو دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مئی۔2014ء) وزارت قانون نے جیو کے معاملے پر قانونی رائے وزارت اطلاعات کو بجھوا دی جس میں کہا گیا ہے کہ جیو کا معاملہ حل کرنے کا اختیار پیمرا کو ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قانون کی جانب وزارت اطلاعات و نشریات کو بجھوائے جانے والی قانونی رائے کہا گیا ہے کہ جیو سے متعلق تمام معاملات سیمی جوڈیشل ایشو ہیں لہذا ان کو حل کرنے کا اختیار پیمرا کا ہے اور وہ اسے خود ڈیل کرے۔

پیمرا کے رکن اسرار عباسی کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے جو فیصلہ کیا ہے وہ اس سے باہر جا ہی نہیں سکتے تھے لہذا اب قانونی رائے سے معاملہ بالکل صاف ہو گیا کہ اس معاملے کو حل کرنے کا اختیار پیمرا کو ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ پیمرا نے جیو سے متعلق جو فیصلہ دیا ہے اس پر عمل درآمد نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :