بی جے پی کے نومنتخب رکن لوک سبھا جنرل وی کے سنگھ بھارت کے نئے متوقع وزیردفاع ،62سال بعدسب سے زیادہ خواتین ارکان نئی لوک سبھا میں آئی ہیں،آدھی قومی اسمبلی ارکان کی تعدادبوڑھوں پر مشتمل ہے،رپورٹ

پیر 19 مئی 2014 23:05

بی جے پی کے نومنتخب رکن لوک سبھا جنرل وی کے سنگھ بھارت کے نئے متوقع وزیردفاع ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) بھارت کی سولہویں لوک سبھا میں بوڑھوں کی سب سے بڑی تعداد منتخب ہوگئی، خواتین بھی ریکارڈ تعداد میں چنی گئیں جبکہ سابق آرمی چیف بھی ایوان کا حصہ ہوں گے،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی نئی پارلیمنٹ کئی حوالوں سے نئی ہے، منتخب ہوکر بڑی تعداد میں بوڑھے ایوان میں چلے آئے ہیں، 47 فیصد ارکان 55 یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں، ان میں سے بھی 7 فیصد 71 سے 100 برس کے درمیان پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 543 کے ایوان میں صرف 71 ارکان 40 سے کم کے پہنچائے گئے ہیں یہ صرف 13 فیصد بنتے ہیں، 1952ء کے بعد سب سے زیادہ خواتین ارکان بھی نئی لوک سبھا میں آئی ہیں، 61 خواتین ارکان پارلیمنٹ میں پہنچی ہیں، یہ اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔سولہویں لوک سبھا نے سب سے زیادہ نان میٹرک ارکان کو بھی دامن میں جگہ دی ہے، نئی لوک سبھا میں پہلی بار ایک سابق آرمی چیف بھی موجود ہیں اطلاعات ہیں کہ جنرل وی کے سنگھ کو بھارت کا نیاوزیردفاع بنایاجاسکتاہے جس کے بعد حال ہی میں کانگریس کی مستعفی حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل دلبیرسنگھ کی تعیناتی بھی کالعدم قراردی جاسکتی ہے۔