الیکشن کمیشن کا زائد ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پیر 19 مئی 2014 19:03

الیکشن کمیشن کا زائد ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مئی۔2014ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کا اجلاس قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوا جس میں عام انتخابات میں ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جو ٹربیونل انتخابی عذرداریاں نمٹا رہے ہیں ان سے نادرا کی رپورٹ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نادرا کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ ایک سے زائد ووٹ ڈالنے والوں کے خلاف کیا کارروائی کی جائے ؟۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 80 کے تحت ایک سے زائد ووٹ ڈالنا بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے جس کی سزا تین سال قید یا پانچ ہزار جرمانہ یا قید اور جرمانہ دونوں ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :