امن کیلئے معاشرے میں صبروبرداشت کاانتہائی ضروری ہے،ملالہ یوسفزئی،پاکستانی نوجوانوں میں عزم موجود ہے جسکے نتیجے میں خطے میں امن قائم ہوگاہم سب کو مل کر تعلیم کے فروغ کیلئے کوشش کرنا ہوگی، سیدوشریف میں منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب

اتوار 18 مئی 2014 22:28

امن کیلئے معاشرے میں صبروبرداشت کاانتہائی ضروری ہے،ملالہ یوسفزئی،پاکستانی ..

سیدو شریف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) طالبان حملے میں زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی نے کہاہے کہ امن کیلئے معاشرے میں صبروبرداشت کا ہونا انتہائی ضروری ہے، یہاں کہ نوجوانوں میں ایک عزم موجود ہے جسکے نتیجے میں خطے میں امن قائم ہوگا،ہم سب کو مل کر تعلیم کے فروغ کیلئے کوشش کرنا ہوگی سیدوشریف میں منعقدہ نیشنل یوتھ ایوارڈ کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ سوات ایک خوبصورتی علاقہ ہے یہاں آئے ہوئے مہمانوں کو وہ دعوت دیتی ہیں کہ اس وادی کے خوبصورت مناظر کی سیر کئے بغیر واپس نہ جائیں،انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ صبروبرداشت کے مادہ کو فروغ دیاجائے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوششیں کی جائیں،ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یوتھ فورم کے اجلاسوں میں وہ خود بھی شریک ہوئی ہیں اور وہ سمجھتی ہیں کہ یہاں کہ نوجوانوں میں ایک عزم موجود ہے جسکے نتیجے میں خطے میں امن قائم ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر تعلیم کے فروغ کیلئے کوشش کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :