چینوٹ،دیرینہ دشمنی نے تین افرادکی جان لے لی،پولیس مقابلے میں دوحملہ آورہلاک،کارسواروں نے بھوانہ میں ایک گھر میں موجودافرادپرفائرنگ کی ،پولیس تعاقب پرگاؤں سگروالا میں داخل ہوگئے،دیہاتیوں کو یرغما ل بنالیا،پولیس مقابلے میں دوافرادہلاک ،تین فرارہوگئے،واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاجا سڑک بلاک کردی

اتوار 18 مئی 2014 22:13

چینوٹ،دیرینہ دشمنی نے تین افرادکی جان لے لی،پولیس مقابلے میں دوحملہ ..

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں دیرینہ دشمنی نے تین افرادنے جان لے لی ،واقعہ کے خلاف شہریوں نے احتجاجا سڑک بلاک کر دی،فرارکی کوشش میں پولیس نے تعاقب کرکے دوافرادکو ہلاک کردیاجبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس مغوی دیہاتیوں کوچھڑانے میں کامیاب ہوگئی،واقعے میں متعددافراد زخمی بھی ہوئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں دیرینہ دشمنی پر پانچ مسلح افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا، جن کی شناخت یار محمد خان ، جان ولی خان اور محمد شفیق کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شیر خان اور محمد خان گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا حملہ آورموقع سے فرار ہونے لگے تو پولیس نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا جس کے بعد حملہ آورگاڑی چھوڑ کربھوانہ کے گاؤں سگروالا میں داخل ہوگئے،حملہ آوروں نے دودیہاتیوں کومغوی بناکر فرارہونیکی کوشش کی تو پولیس نے گاؤں کوگھیرے میں لیکرآپریشن شروع کردیا، چار گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو حملہ آور ہلاک جبکہ تین فرارہوگئے،پولیس مغوی دیہاتیوں کوچھڑانے میں کامیاب ہوگئی،واقعہ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور جھنگ چنیوٹ روڈ ٹریفک کیلئے بلاک کر دی تاہم پولیس آفیسرزکے کامیاب مذاکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :