آزادی صحافت کا تحفظ حکومت کا فرض ہے،کیبل آپریٹر ز قانون کو ہاتھ میں نہ لیں :پرویز رشید

اتوار 18 مئی 2014 21:20

آزادی صحافت کا تحفظ حکومت کا فرض ہے،کیبل آپریٹر ز قانون کو ہاتھ میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے آزادی صحافت کا تحفظ یقینی بنائے ، کسی کو اختیار نہیں کہ خودمدعی اور خود ہی منصف بن جائے ۔پرویز رشید نے کہا کہ آزادی اظہا ر رائے کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا جائے ،کیبل آپریٹر ز قانون کو ہاتھ میں نہ لیں انہیں اختیار نہیں کہ وہ کسی چینل کو بند کردیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیو کا معاملہ پیمرا میں زیر سماعت ہے اس بارے میں ابھی کوئی بیان دیکر معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا ،میں چھپ نہیں رہا اپنے فرائض انجام دے رہا ہوں ،ملکی ترقی میں ہم سب کو ملکر کردار ادا کرناہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ تحریک انصاف کے پاس خیبر پختونخوا میں دکھانے کے لئے کچھ نہیں ، عمران خان پشاور میں جلسہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔

(جاری ہے)

پرویز رشیدنے کہا کہ قوم کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے ، جس شاخ پر ہم بیٹھے ہیں اسے نقصان نہیں پہنچنا چاہئے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا اطلاعات کے مطابق پرویز رشید 14مئی کو سینئر بیورو کریٹ فواد حسن فواد کے ساتھ دبئی گئے تھے ، لیکن ابھی تک اس خفیہ دورے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ،یاد رہے کہ ایک میڈیا گروپ کے مالک بھی کافی عرصے سے دبئی میں مقیم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :