لاس اینجلس ،آئی سیف مقابلے میں پاکستانی طالبات نے خصوصی ایوارڈجیت لیا،طالبہ ثناء بتول، شازیہ بی بی اور اقرا ارشاد کو ان کے پروجیکٹ، ہوا میں کم دبا ؤپر کام کرنے والی ونڈ ٹربائن پر انعام دیا گیا ، ہمارے خاندان میں پہلی مرتبہ کوئی لڑکی اعلی تعلیم حاصل کررہی ہے ،مکینیکل انجینئر بنناچاہتی ہوں،مقابلے میں شریک وہاڑی کی طالبہ شازیہ بی بی کی گفتگو

اتوار 18 مئی 2014 20:35

لاس اینجلس ،آئی سیف مقابلے میں پاکستانی طالبات نے خصوصی ایوارڈجیت ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) امریکی ریاست لاس اینجلس میں دو ہفتے تک جاری رہنے والا بین الاقوامی انٹیل سائنس اینڈ ایجوکیشن فیئر 2014 لاس اینجلس کے کنونشن سینٹر میں اختتام پذیر ہوگیا،آئی سیف مقابلے میں تین پاکستانی طالبات نے میدان مارلیا،تقریب کے آخر میں خصوصی ایوارڈز کا اعلان کیا گیا ان میں پاکستان طالبعلموں کا نام بھی شامل تھا حاصل پور سے تعلق رکھنے والی دانش اسکول کی طالبات کو شاہ عبدالعزیز کی جانب سے ایک ہزار ڈالر کی رقم دی گئی، طالبہ ثناء بتول، شازیہ بی بی اور اقرا ارشاد کو ان کے پروجیکٹ، ہوا میں کم دبا ؤپر کام کرنے والی ونڈ ٹربائن پر یہ انعام دیا گیا ،اس موقع پر ان کی ٹیچر سارہ سعید بھی موجود تھیں،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے احمد پور کی طالبہ اقرا ارشاد نے بتایا کہ وہ ریاضی میں ذیادہ دلچسپی رکھتی تھیں لیکن ان کی استانی نے کہا کہ تمہاری فزکس بہت اچھی ہے،پاکستانی طالبعلموں نے کہا کہ انہوں نے مقابلے کی افتتاحی تقریب سے بہت لطف اٹھایا اور باقی طالبعلموں سے پن اور بیجز کا تبادلہ کیا ،اقرا ء نے کہاکہ وہ الیکٹریکل انجینیئر بننا چاہتی ہیں،انہوں نے کہاکہ بہت سے غیرملکی طالبعلم پاکستان کے بارے میں جاننے کیلئے بے چین ہیں اور انہوں نے ان کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں،، وہاڑی کی رہائشی اور ایک کسان کی بیٹی شازیہ بی بی نے کہا کہ یہ ہمارے خاندان میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کوئی لڑکی اعلی تعلیم حاصل کررہی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ مکینکل انجینئر بنیں، ایک پاکستانی طالبعلم، طلال آغا نے چوکیداری کرنے والا ایک روبوٹ بنایا تھا جو سی شارپ کے ذریعے کام کرتا ہے اور وہ بہت اعتماد کیساتھ بین الاقوامی افراد کو اپنی ایجاد کے بارے میں بتارہے تھے،مقابلے میں حیات آباد پشاور کے فارورڈ کالج کے سید مناحل بھی شامل تھے جن کا پروجیکٹ اوزون پرت کے بارے میں تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کچی میمن اکیڈمی کی سدرہ ریاض نے ماحولیات کے تحفظ کا فلٹر تیار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :