بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ، بیرون ملک میقم پاکستانیوں کیلئے ہوائی اڈوں پر سہولتی مراکز قائم،وطن واپس آنے والوں کو ان کے گھروں تک پہنچایاجاتاہے،اوورسیز پاکستانیزفاونڈیشن

اتوار 18 مئی 2014 19:52

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء)اوورسیز پاکستانیزفاونڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات شروع کردیئے ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ہوائی اڈوں پر سہولتی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں 23 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے جائیداد کے تنازعات سے متعلق 645 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 457 شکایات کا ازالہ کردیاگیا ،سرکاری ریڈیوکے مطابق اوورسیز پاکستانیزفاونڈیشن کے ذرائع نے بتایاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ہوائی اڈوں پر سہولتی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں ،سیالکوٹ، گوادراورتربت میں قائم یہ مراکز بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ان کے گھروں تک پہنچنے کا انتظام کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ضلع آواران میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں میں 23 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ہیں ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے جائیداد کے تنازعات سے متعلق 645 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 457 شکایات کا ازالہ کردیاگیا ہے جب کہ باقی 197 شکایات حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔