ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا،28پاسپورٹس برآمد،ملزمان سادہ لوح لوگوں کو عراق میں اچھی ملازمتوں کا جھانسا دے کر پیسے بٹورتے تھے، ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی

اتوار 18 مئی 2014 19:12

ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا،28پاسپورٹس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کرلیاملزمان سے 28پاسپورٹس بھی برآمد کرلیے گئے، حراست میں لئے گئے تینوں افراد سادہ لوح لوگوں کو عراق میں اچھی ملازمتوں کا جھانسا دے کر پیسے بٹورتے تھے،ایف آئی ائے نے تینوں افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ،نجی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی نے بتایاکہ اتوارکو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے خفیہ اطلاع پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں ایک دفتر پر کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ایجنٹس کو حراست میں لے کر وہاں سے 28 پاسپورٹس برآمد کرلئے،انہوں نے کہاکہ حراست میں لئے گئے تینوں افراد سادہ لوح لوگوں کو عراق میں اچھی ملازمتوں کا جھانسا دے کر پیسے بٹورتے تھے،ایف آئی ائے نے تینوں افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے،واضح رہے کہ ہر سال ہزاروں پاکستانی بہتر مستقبل کی خاطر غیر قانونی طور پر دیگر ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں جن میں اکثر غیر ملکی سیکیورٹی فورسز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جبکہ کچھ زندگی ہی ہار جاتے ہیں۔