مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس،تینوں ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل،جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع، مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، خیبر پختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک ابھی تک متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہونے کے لیے نہ پہنچ سکے۔ تفصیلی خبر

اتوار 18 مئی 2014 16:45

مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس،تینوں ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی ..

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) مانسہرہ میں طالبہ زیادتی کیس کے 3 ملزمان کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل اور ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی گئی، دلخراش واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت کے سربراہ وزیراعلی پرویز خٹک نے اب تک متاثرہ خاندان سے دلجوئی تک کی زحمت نہیں کی ،مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو عدالت نے مزید ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان گذشتہ ریمانڈ میں اعتراف جرم کرچکے ہیں،تفصیلات کے مطابق اتوارکو مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کے چاروں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیاچاروں ملزمان نے گذشتہ منگل کو بارہویں جماعت طالبہ سے گاڑی میں زیادتی کی اور اس کارروائی میں انہیں ایک خاتون ملزم کا ساتھ بھی حاصل تھا ، پولیس کی حراست میں چاروں ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

(جاری ہے)

پہلی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر اہل علاقہ نے ملزمان پر پتھراو بھی کیا اور ان پر انڈے بھی پھینکے، دلخراش واقعے کو ایک ہفتہ گزر گیا لیکن خیبر پختونخوا حکومت کے سربراہ وزیراعلی پرویز خٹک نے اب تک متاثرہ خاندان سے دلجوئی تک کی زحمت نہیں کی اس کے برعکس پنجاب میں جب بھی افسوسناک واقعات پیش آئے ، وزیراعلی شہباز شریف ذاتی طورپرمتاثرہ خاندان کے پاس پہنچے اور انہیں فوری انصاف دلوانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :