وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کامیاب گندم خریداری مہم پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد ، وزیر خوراک ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری خوراک ، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ ٹیم نے گندم خریداری مہم کے دوران شاندار انتظامات کئے ،شہبازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام شرکاء اجلاس نے تالیاں بجا کرسیاسی و انتظامی ٹیم کوشاندار کامیابی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا

اتوار 18 مئی 2014 16:45

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کامیاب گندم خریداری مہم پر سیاسی و انتظامی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب میں کامیاب گندم خریداری مہم پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ، سیکرٹری خوراک ا سلم کمبوہ، ڈائریکٹر فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان اورپوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے رمضان پیکیج سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کامیاب گندم خریداری مہم پر سیاسی اور انتظامی ٹیم کی صلاحیتوں اور کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہاکہ گندم خریداری مہم کے دوران شاندار انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی قسم کی شکایت سامنے نہیں آئی۔

کاشتکاروں کو بروقت ادائیگیاں کی گئی ہیں اور تمام معاملات بہترین انداز سے چلائے گئے ہیں جس پر پوری ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔بہترین کارکردگی پر سیاسی اور انتظامی مشینری کی حوصلہ افزائی ،مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سمیت تمام شرکاء نے تالیاں بجا کر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین ، چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ، سیکرٹری خوراک ا سلم کمبوہ، ڈائریکٹر فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان اورپوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :