بھارتی حکومت منگل،مودی بدھ کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے،بی جے پی کے دیگرجماعتوں سے رابطے،عام آدمی پارٹی کو بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے،بھارتی ٹی وی ،مودی کا وارانسی پہنچے پر شانداراستقبال،تاریخی مندرکاشی وشوناتھ گئے اورمذہبی رسومات اداکیں،سیکورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات

اتوار 18 مئی 2014 15:39

بھارتی حکومت منگل،مودی بدھ کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے،بی جے پی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء)نئی بھارتی حکومت (منگل کو)جبکہ نامزد وزیراعظم نریندرمودی بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے والی جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئررہنماء دیگر جماعتوں سے رابطوں میں ہیں اورانہیں حکومت میں شمولیت کی دعوت دی جارہی ہے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بی جے پی نے عام آدمی پارٹی سے بھی رابطہ کیاہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں،بتایاگیاکہ بھارت کی نئی حکومت (منگل کو)حلف اٹھائے گئے،اس سلسلے میں 543رکنی ایوان لوک سبھا میں تمام ارکان حلف لیں گے جس کے بعد کابینہ اسپیکرکا انتخاب عمل می لایاجائیگااس کے بعد کابینہ تشکیل دی جائے گی ،جبکہ بھارتی میڈیاکے مطابق نامزدوزیراعظم نریندرمودی بدھ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ان سے ملک کے صدرپرناب مکھرجی عہدے کا حلف لیں گے جس کے بعد نئے وزیراعظم ،وزیراعظم سیکرٹریٹ واقع سیون ریس کورس نئی دہلی میں پانچ سال کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے،اس سے قبل اپنی پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد جب وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد امیدوارنریندرا مودی اتوارکو اپنے ہاتھوں میں پرچم لہراتے ہوئے وارانسی پہنچے توسینکڑوں حامیوں نے ان کا شانداراستقبال کیا، مودی نے مسکراتے ہوئے فتح کا نشان بنایا،اس دوران وہ ایک پرانے اورتاریخی مندرکاشی وشوناتھ اورمذہبی رسومات اداکیں۔

(جاری ہے)

اورکچھ دیر پوجاکی،وارانسی پہنچنے پر نریندرا مودی کا زبردست خیر مقدم کیا گیا، مودی کے حامی نریندر مودی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر لوگوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے اس عزت افزائی کے لیے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت پارٹی کے لاکھوں کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے، وارانسی میں بھارت کے اگلے وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر پورے شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،خیال کیا جا رہا ہے کہ مودی وڈودرا کی سیٹ چھوڑیں اور وارانسی کی سیٹ سے ہی لوک سبھا کے رکن رہیں گے تاہم ابھی تک انہوں نے اسکا اعلان نہیں کیا۔