مانسہرہ طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع
اتوار 18 مئی 2014 15:28
مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء)مقامی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید ایک دن کی توسیع کردی پیر کو تینوں ملزمان کو ایبٹ آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق مانسہرہ پولیس نے بارہویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان قاری نصیر، فیضان اور حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشنل میجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ بھی داخل کرائی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز 12ویں جماعت کی طالبہ کو ساتھی طالبہ جھانسا دے کر اوباش نوجوانوں کے ساتھ لے گئی تھی۔
ملزمان نے گاڑی میں طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کردی گئیں ہیں۔ جس کے بعد انہیں کل انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.