شہباز شریف کا پانچ ارب کے رمضان پیکج کا اعلان، 360 رمضان بازار لگائے جائینگے

اتوار 18 مئی 2014 15:00

شہباز شریف کا پانچ ارب کے رمضان پیکج کا اعلان، 360 رمضان بازار لگائے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 5 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت عوام کو رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں سستا آٹا فراہم کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر میں 360 رمضان بازار لگائے جائیں گے اور صوبے کے تمام ماڈل بازار ، سہولت بازار ، جمعہ اور اتوار بازار بھی رمضان بازار میں تبدیل ہو جائیں گے ۔

محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں 334 فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں گی جہاں 10 اشیائے ضروریہ تھوک کی ریٹ پر دستیاب ہوں گی ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں سحری اور افطاری کے اوقات میں 2 ہزار مدنی دستر خواں لگائے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ رمضان بازاروں کے لئے آٹے کے تھیلے کا رنگ سبز جبکہ اوپن مارکیٹ کے تھیلوں کا رنگ اورنج ہو گا ۔ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے بھی سٹالز لگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :