راجن پور، ریلوے کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیاگیا،دوفٹ کا حصہ متاثر، دھماکے کے کچھ دیر بعد کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو گزرنا تھا، تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا،ٹرین کو ڈی جی خان اسٹیشن پر روک لیا گیا،ریلوے حکام

اتوار 18 مئی 2014 12:27

راجن پور، ریلوے کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیاگیا،دوفٹ کا حصہ متاثر، ..

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی۔2014ء) راجن پورمیں روجھان شاہوالی پھاٹک کے قریب ریلوے کی پٹڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ٹریک کا 2 فٹ کا حصہ متاثر ہو گیا، دھماکے کے باعث متاثرہ ٹریک پر ہر قسم کی ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی تاہم متاثرہ حصہ بحال کیے جانے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہوگئی،تفصیلات کے مطابق اتوارکو راجن پور میں روجھان شاہوالی پھاٹک کے قریب ریلوے کی پٹڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے باعث ریلوے ٹریک کا 2 فٹ کا حصہ متاثر ہوا، دھماکے کے باعث متاثرہ ٹریک پر ہر قسم کی ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی،ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے کی جگہ سے کچھ ہی دیر بعد کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو گزرنا تھا، اگر تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو بڑا جانی و مالی نقصان ہو سکتا تھا، دھماکے کے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو ڈیرہ غازی خان ریلوے اسٹیشن پر ہی روک لیا گیا جب کہ ٹریک کی بحالی کے لئے امدادی کارروائیوں شروع کردی گئیں ، واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی راجن پور کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو دھماکے کی مدد سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :