فلم انڈسٹری میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، ہر فلم میں کردار کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سلمان خان ،مداحوں کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں ، ان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا، انٹرویو

ہفتہ 17 مئی 2014 23:41

فلم انڈسٹری میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، ہر فلم میں کردار کی ڈیمانڈ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مئی۔2014ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اس کے باوجود ہر فلم میں کردار کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری آنیوالی فلمیں دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئینگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں گزشتہ کئی برس سے جدوجہد کا سفر جاری ہے اور میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ دیکھنے والوں کو اچھی طرح سے محظوظ کرسکوں ۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں ۔ اور ان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ جلد از جلد اپنی فلمیں مکمل کرواؤں ۔

متعلقہ عنوان :