نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار، ذکا اشرف ایک بار پھر چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال

ہفتہ 17 مئی 2014 17:44

نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار، ذکا اشرف ایک بار پھر چیرمین پی سی بی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تقرری کالعدم قرار دیتے ہوئے سابق چیرمین ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے چیرمین پی سی بی تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نجم سیٹھی کی بطور چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کو کالعدم قرار دیا ہے جبکہ سابق چیرمین ذکا اشرف کو چیرمین پی سی بی کے عہدے پر ایک بار پھر بحال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے برطرف 38 ملازمین کو بھی بحال کردیا ہے۔

ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں 10 فروری 2014 کو جاری ہونےو الے نوٹی فکیشن جس کے تحت نجم سیٹھی کو چیرمین پی سی بی مقرر کیا گیا تھا اسے بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے بورڈ میں بنائی جانے والی انتظامی عبوری کمیٹی اور سپر سیشن کو بھی ختم کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ذکااشرف کو عدالت کی جانب چئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کیا جا چکا تھا تاہم پیٹران چیف کی حیثیت سے وزیراعظم نواز نے ان کی جگہ نجم سیٹھی کو کرکٹ بورڈ کا سربراہ مقررکردیا تھا۔