حکومت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو قوم مسترد کردے ،ممنون حسین

ہفتہ 17 مئی 2014 17:15

حکومت کو غیر مستحکم کرنے والوں کو قوم مسترد کردے ،ممنون حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قوم ان لوگوں کو مسترد کردے جو حکومت کو غیر مستحکم کررہے ہیں ، ان کا کہناتھاکہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشکول توڑنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں خواتین کی نجی یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ قوم ان لوگوں کو مسترد کردے جو حکومت کو غیر مستحکم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشکول توڑنے میں مشکل کا سامنا ہے، پرانے قرضے اتارنے کیلئے نئے قرضے لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلیوں کی فوری ضرورت ہے، پرائمری تعلیم کا شعبہ مکمل طور پر خواتین کے پاس ہونا چاہئے۔ اس حوالے سے سفارشات وزیر اعظم کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :