شناختی کارڈ کے معاملے پر ایم کیوایم کا وزیرداخلہ کو چیلنج

ہفتہ 17 مئی 2014 13:40

شناختی کارڈ کے معاملے پر ایم کیوایم کا وزیرداخلہ کو چیلنج

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) کراچی میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر مظاہرے جاری رہیں گے۔ بڑی تعداد میں کارکنوں نے نادرا آفس کے باہر احتجاج کیا. ایم کیوایم رہنماؤں کا صبر جواب دے گیا۔ وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے جواب میں، نائن زیرو پر پریس کانفرنس کے دوران رؤف صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مناظرے کا چیلنج کیا۔

(جاری ہے)



حیدرعباس رضوی نے الطاف حسین کو شناختی کارڈ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ایم کیوایم کے کارکنوں نے کراچی میں نادرا آفس کے باہر احتجاج بھی کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حکمراں الطاف حسین کی واپسی پر خوفزدہ ہیں۔ مظاہرین نے ایم کیوایم کے قائد کو فوری شناختی کارڈ جاری کرنے اور معاملے میں کوتاہی برتنے والے نادرا افسران کی معطلی کا مطالبہ کیا۔