آج بھارت پہلے سے زیادہ طاقتورہے، منموہن سنگھ کا قوم سے آخری خطاب

ہفتہ 17 مئی 2014 12:09

آج بھارت پہلے سے زیادہ طاقتورہے، منموہن سنگھ کا قوم سے آخری خطاب

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مئی 2014ء) بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے حکمراں جماعت کانگریس کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ووٹر ز کی رائے تسلیم کرتے ہیں اور نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کانگریس کے رہنما من موہن سنگھ نے آج بحیثیت وزیراعظم اپنے آخری خطاب میں نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اْن کا کہنا تھا کہ آج بھارت پہلے سے زیادہ طاقتورملک ہے، بھارت مستقبل میں مزید طاقتورملک بن کرابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے بہترمستقبل کے لیے پراْمید ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :