وزیراعظم نوازشریف کی نریندرمودی کو مبارکباد

جمعہ 16 مئی 2014 17:53

وزیراعظم نوازشریف کی نریندرمودی کو مبارکباد

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے بھارتی سیاسی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور متوقع وزیراعظم نریندرمودی سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بی جے پی رہنما نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد دی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم نے نریندر مودی سے پاک بھارت تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اچھے ہمسائیوں جیسے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :