تشدد کا شکار پاکستانی طالب علم کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

جمعہ 16 مئی 2014 17:17

تشدد کا شکار پاکستانی طالب علم کو وطن واپسی کی اجازت مل گئی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16مئی 2014ء)بھارتی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد پونڈیچری یونیورسٹی کے پاکستانی طالب علم کو وطن واپس لوٹنے کی اجازت مل گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ پاکستانی طالبعلم علی حسن رضا کو ہاسٹل میں نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کرنے والے سب انسپکٹر وی سیواکمار نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں نے پاکستانی طالبعلم پر تشدد غلط شناخت کے باعث کیا۔علی حسن رضا کے مطابق انہیں بھارتی وزارت داخلہ سے اجازت مل گئی ہے اور وہ جلد پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لیے اگر انہیں بھارت واپس آنا پڑا تو آئیں گے تاکہ ان پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جاسکے۔