ہالی ووڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ” دی ہنڈریڈ فٹ جرنی “ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ،فلم میں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے نامور اداکار کام کررہے ہیں ، فلم آٹھ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 15 مئی 2014 23:29

ہالی ووڈ ایڈونچر ڈرامہ فلم ” دی ہنڈریڈ فٹ جرنی “ کا پہلا ٹریلر جاری ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) بیسٹ سیلر ناول پرمبنی ہالیووڈ ایڈونچر فلم دی ہنڈ ریڈفٹ جرفی کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ لیس بالسٹروم کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس ہی نام کے بیسٹ سیلر ناول پرمبنی ہے جو کہ ایک ایسے بھارتی خاندان کے گرد گھومتی ہے جو فرانس میں رہائش اختیار کرلیتاہے ۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ ہیلن مرن ، بالی ووڈ اسٹار اوم پوری ، جوہی چاولہ اور چارلٹ لی بان سمیت دیگر فنکار شامل ہیں اسٹیون اسپیل برگ کی پروڈکشن میں بننے والی ہالی ووڈ اداکاروں پر مشتمل فلم آٹھ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

متعلقہ عنوان :