بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کار حادثے میں زخمی ،فلم کی شوٹنگ کیلئے جارہے تھے ، گاڑی ٹریکٹر سے ٹکراگئی ، ڈرائیور بھی زخمی

جمعرات 15 مئی 2014 23:28

بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کار حادثے میں زخمی ،فلم کی شوٹنگ کیلئے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15مئی۔2014ء) بالی ووڈ پروڈیوسر بونی کپور کار حادثے میں زخمی ہوگئے ۔ بونی کپور اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں جارہے تھے کہ ان کی کار مہاراشٹر میں ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں معمولی علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :