امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس چکا، چین بھی مسلمانوں کے خون میں برابر کا شریک ہے، چینی طالبان کمانڈر محمد موسیٰ کا ویڈیو پیغام اردو پوائنٹ کو موصول

جمعرات 15 مئی 2014 16:15

امریکہ افغانستان میں بری طرح پھنس چکا، چین بھی مسلمانوں کے خون میں ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) امریکہ افغانستان میں بُری طرح شکست سے دوچار ہے۔مجاہدین امریکہ کے بعد چین سے نمٹے گے ،چین کو بے چین کر دو ،کے نام سے انٹر نیشنل عسکریت پسندوں کا ویڈیو پیغام اردو پوائنٹ کو موصول کر لیا۔ویڈیو پیغام افغان بارڈر کے نزدیک ریکارڈ کی گئی ہے۔جس میں طالبان کے رہنما اورجرمنی شہری مُفتی ابوذر یمنی عسکریت پسندوں کے رہنما ابو ابراہیم اور چینی طالبان کے کمانڈر محمد موسٰی صاف دیکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں مُفتی ابو ذر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں بُر ی طرح شکست کھا چکا ہے اور وہ فرار کا رستہ تلاش کر ہے ہیں۔ لیکن مجاہدین جس دن فارغ ہو ئے اس دن سے چائنہ کی تباہی شروع ہو گی۔ انھوں نے چائنہ شہریو ں کو واجب القتل قرار دیاہے۔

(جاری ہے)

اور کہا ہے کہ چائنہ عالم اسلام کا دشمن ہے اور مسلمانوں کے قاتل ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں جو آپریشن کیے گئے ہیں اس میں چین کا ہاتھ ہے۔

چین نے پاکستان آرمی کو اسلحہ فراہم کیا۔1949 پاکستانی علا قہ سکین کیان پر قابض ہو چکے ہے۔اب وہ پاکستان پر بھی قبضہ کرنے کی منصوبہ بنا رہے ہیں۔ جن میں پاکستانی حکمران اور وزیر اعظم نواز شریف برابر کا شریک ہے۔انھوں نے دورے چین کے دوران طالبان کے خلاف آٹھ معاہدے کئے ہے اور اسی وجہ سے وہ طالبان کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاکہ آسانی کے ساتھ قبضہ کیا جاسکے۔ انھو ں نے عسکریت پسندوں کی ہدایت کی ہے کہ وہ چین کو بے چین کرنے کے لیے ان کے سفارت خانوں کمپنیوں پر خودکش حملوں کے ذریعے نشانہ بنائے۔ کیونکہ اب چین کو بے چین کرنے کا وقت آگیا ہیں۔