ملالہ کا پورٹریٹ 82,000 ڈالر میں نیلام

جمعرات 15 مئی 2014 14:14

ملالہ کا پورٹریٹ 82,000 ڈالر میں نیلام

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15مئی 2014ء) برطانوی مصور کا بنایا ہوا ملالہ یوسف زئی کا پورٹریٹ بیاسی ہزار ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔ برطانوی مصور جوناتھن نے گذشتہ سال گرل ریڈنگ کے نام سے گل مکئی کا پورٹریٹ بنایا تھا جسے نیویارک کے آکشن ہاؤس میں نیلامی کے لیئے پیش کیا گیا جہاں فن پارے کی سب سے زیادہ بولی اسی ہزار ڈالر لگیتاہم خریدار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)


آکشن ہاؤس انتظامیہ نے پہلے ہی امید ظاہر کی تھی کہ ملالہ کا پورٹریٹ ساٹھ سے اسی ہزار ڈالر میں نیلام ہوجائے گا۔ نیلامی سے ملنے والی رقم لڑکیوں کی تعلیم کے لئے قائم ملالہ فنڈ میں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :