پاکستان اوربھارت کے درمیان 2015 سے 2023تک 6سیریز کھیلنے پراتفاق ہوگیا،دوطرفہ سیر یز کے دوران 14ٹیسٹ 30ونڈے انٹرنیشنل 12ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے،دوطرفہ سیریز کے معاملے پر حتمی قانونی معاہدہ جلد فائنل ہوجائے گا

بدھ 14 مئی 2014 23:14

پاکستان اوربھارت کے درمیان 2015 سے 2023تک 6سیریز کھیلنے پراتفاق ہوگیا،دوطرفہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2014ء) پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ بحالی پر اتفاق ہوگیا ،پی سی بی اوربی سی سی آئی کے درمیان ایم او سی پر دستخط ہوگئے ،پاکستان اوربھارت کے درمیان 2015 سے 2023تک 6سیریز کھیلنے پراتفاق ہوگیا،دوطرفہ سیر یز کے دوران 14ٹیسٹ 30ونڈے انٹرنیشنل 12ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائیں گے ،جس میں 4سیریز کی میزبانی پاکستان اور 2کی بھارت کریگا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پاکستان اوربھارت کی کرکٹ بورڈ کے درمیان پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے جس کے تحت پاکستان 4سیریز کی میزبانی اور بھارت 2سیریز کی میزبانی کریگا ۔اس حوالے سے دوطرفہ سیریز کے معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان حتمی قانونی معاہدہ جلد فائنل ہوجائے گاجس کے بعد دونوں ملک دوطرفہ سیریز کھیلنے کے پابند ہونگے ۔کرکٹ کے پرستاروں پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے مثبت اقدام قرار دیاہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :