روم ماسٹرز ، نوواک جوکووچ نے دوسرے راوٴنڈ میں کامیابی حاصل کرلی

بدھ 14 مئی 2014 13:08

روم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء)سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز کے دوسرے راونڈ میں کامیابی حاصل کرلی۔ روم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راوٴنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ کا مقابلہ چیک ری پبلک کے راڈیک اسٹیپانیک سے تھا، جوکووچ نے چھ تین اور سات پانچ سے کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ کے اسٹین اس لیس وافرینکا اور کینیڈا کے میلوس رونچ بھی کامیابی کے بعد تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔