اے جے مرزا سینئر اور جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 19 مئی شروع ہوگی

بدھ 14 مئی 2014 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) پاکستان سینئر ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے تعاون سے اے جے مرزا سینئر اور جونیئر نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 19 سے 23 مئی تک سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایونٹ میں 7مختلف کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے جن میں سینئر 35 پلس سنگلز‘ سینئر 45 پلس ڈبلز ‘ بوائز انڈر 18 ڈبلز اور گرلز انڈر 18 شامل ہیں۔ فیڈریشن نے تمام خواہشمند کھلاڑیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی انٹری پی ٹی ایف آفس میں بھجوائیں-

متعلقہ عنوان :