قومی خواتین سکواش ٹیم میں مقدس اشرف اور ثمر انجم نے جگہ بنا لی ،ماریہ طور کو بغیر ٹرائلز کے منتخب

بدھ 14 مئی 2014 13:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء)قومی خواتین سکواش ٹیم میں مقدس اشرف اور ثمر انجم نے جگہ بنا لی جبکہ ماریہ طور کو بغیر ٹرائلز کے منتخب کیا گیا۔ پہلے میچ میں رفعت کو، دوسرے میچ میں صائمہ شوکت، آمنہ لطیف اور روشنا کو شکست دی، ثمر انجم نے دو میچوں میں فتح اور دو میں واک اوورز حاصل کئے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں رفعت کو اور دوسرے میں صائمہ شوکت کو شکست دی جبکہ تیسرے میچ میںآ منہ لطیف اور چوتھے میں روشنا کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔

اسی طرح رفعت نے چار میچ کھیلے دو میں کامیابی اور دو میں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نے روشنا اور آمنہ لطیف کیخلاف کامیابی حاصل کی۔ ٹیم ایشین سینئر ٹیم ایونٹ سکواش چیمپئن شپ میں میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 10سے 15جون تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائیگی جس میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 8جون کو روانہ ہوگی۔