وینا ملک کی بالی ووڈ فلم 18 جولائی کو ریلیز ہو گی

بدھ 14 مئی 2014 12:40

وینا ملک کی بالی ووڈ فلم 18 جولائی کو ریلیز ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مئی 2014ء) اداکارہ وینا ملک کی بالی ووڈ فلم ’’ممبئی 125 کلو میٹر تھری ڈی‘‘ 18 جولائی کو ریلیز ہو گی۔ چھوٹے بجٹ کی اس فلم میں وینا ملک کے مقابل کرن ویر بھورا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس کے ڈائریکٹر ہیمنت مدھرکر ہیں جن کی بطور رائٹر ڈائریکٹر یہ تیسری فلم ہے، ان کی اس سے قبل 2010ء میں تھرل سسپنس فلم ’’اے فلیٹ‘‘ ریلیز ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وینا ملک نے بتایا کہ شادی کے وقت میری تین فلمیں ’’مسٹر منی‘‘ ، ’’اے دل دا معاملہ‘‘ اور ایک تیلگو فلم سیٹ پر تھیں، جن کے ایڈوانس واپس کر دیے ہیں۔ وینا ملک کی اس سے قبل ’’دال میں کچھ کالا ہے‘‘ اور ’’ زندگی ففٹی ففٹی‘‘ بطور اداکارہ جب کہ ’’تیرے نال لو ہو گیا ‘‘ ، ’’ گلی گلی میں چور ہے‘‘ اور ایک پنجابی فلم ’’جٹ گول مال‘‘ میں آئٹم سانگز عکسبند کروائے تھے۔

متعلقہ عنوان :