مشکلات بہت دیکھیں مگر مایوس نہیں ‘عائشہ ثنا

منگل 13 مئی 2014 00:24

مشکلات بہت دیکھیں مگر مایوس نہیں ‘عائشہ ثنا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء نے کہا ہے کہ شوبز کی زندگیاں میں بہت سے مشکلات دیکھی ہے مگر کبھی مایوس نہیں ہوئی ‘ملک میں جہا لت اور مسائل کے حل کیلئے تعلیم کا فروغ بہت ضروری ہے ‘اگر ہم اسلام کے بنیادی اصولوں پر عمل کر لیں تو تمام مشکلات ختم اور ملکی میں ترقی وخوشخالی یقینی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عائشہ ثناء نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان میں تمام لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق بلا تفریق ملیں’ خاص طور پر ہماری حکومت کو تعلیم ، انصاف ، صحت اور بے روزگاری کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اگر یہ بنیادی حقوق عوام کو فراہم کر دیئے جائیں تو ملک میں بہت سے مسائل ختم ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہ شوبز میں مجھ پر بہت سی مشکلات آئی ہیں مگر کبھی مایوس نہیں ہوئی کیونکہ مایوسی سے بڑا کوئی گناہ نہیں سکتا۔

مشکلات بہت دیکھیں مگر مایوس نہیں ‘عائشہ ثنا