کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری کردیا

منگل 13 مئی 2014 19:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے پانی کے واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے واٹر بورڈ کی 8کروڑ 50لاکھ روپے کی نادہندہ ہے ۔واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان ریلوے نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔اگر فوری طور پر واجبات ادا نہیں کیے گئے تو پانی کا کنکشن منقطع کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :