حکومت کو عوام کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ،بظاہر حکومت یوٹیوب کھولنے سے انکاری ہے ‘ لاہو رہائیکورٹ،کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ،اس سے پہلے کوئی فیصلہ نہیں دے سکتے،ہائیکورٹ کی درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کی ہدایت

منگل 13 مئی 2014 19:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) لاہورہائیکورٹ نے یوٹیوب کی بندش کیس کی سماعت غیر معینہ مدتک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی جبکہ معزز عدالت نے ریمارکس دئیے کہ حکومت کو عوام کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ،بظاہر حکومت یوٹیوب کھولنے سے انکاری ہے ۔منگل کے روز لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ یوٹیوب پر پابندی غیرقانونی ہے اور اس پابندی سے لاکھوں طلبا کا مستقبل تباہ ہورہاہے ۔ سماعت کے دوران وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ اس حوالے اجلاس بلایاتھا لیکن اس کے باوجود ابھی تک یوٹیوب سے توہین آمیز مواد ہٹانے کے لئے کوئی طریق کار سامنے نہیں آسکا ۔ معزز عدالت نے کہا کہ کیس کی سپریم کورٹ میں پہلے سے زیر سماعت جاری ہے اور عدالت اس حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی اس لئے درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے۔

متعلقہ عنوان :