خیبر پختونخوا پولیس نے پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لئے پولیس اسسٹنس لائنزکا آغاز کر دیا،منصوبے کا مقصد پولیس عملے کی جانب سے عام شہریوں کو روز مرہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے مسائل مثلاََ گم شدہ اشیاء کی رپورٹ ، پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹس وغیرہ سے متعلق رپورٹ درج کرنے میں تاخیری حربے یا لیل ولعت وغیرہ کو دورکرنا ہے،آئی جی

منگل 13 مئی 2014 19:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) خیبر پختون خوا پولیس نے پشاور کے شہریوں کی سہولت کے لئے پولیس اسسٹنس لائنزکا آغاز کر دیا ہے ۔جدید دور کے انتظامیہ (ایڈمنسٹریشن )،عوام کے اطمینان اور جمہوری معاشرے کی ضروریات کی پیش نظر پولیس اسسٹنس لائنز کا مقصد خوشگوار ماحوال میں بہتر پولیس خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ پولیس اسسٹنس لائنز کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے آئی جی پی خیبر پختون خوا ناصر خان دُرانی نے کہا ہے کہ پولیس اسسٹنس لائنز شروع کرنے کا فیصلہ پولیس محکمہ سے متعلق عام شہریوں کواُن کے روزمرہ معمولات میں درپیش مسائل ومشکلات کے پیش نظر اٹھا یا گیاہے۔

اس منصوبے کا مقصد پولیس عملے کی جانب سے عام شہریوں کو روز مرہ زندگی کے چھوٹے چھوٹے مسائل مثلاََ گم شدہ اشیاء کی رپورٹ ، پولیس کلیرنس سرٹیفیکٹس وغیرہ سے متعلق رپورٹ درج کرنے میں تاخیری حربے یا لیل ولعت وغیرہ کو دورکرنا ہے۔

(جاری ہے)

مزید یہ کہ یہ منصوبہ پولیس اور عوام کے مابین حائل خلیج دور کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا جو کہ بہت سے لوگوں کے مطابق پچھلے ایک عشرہ کے دوران عسکریت پسندی کی وجہ سے عوام اور پولیس کے مابین ایک بڑا وجہ بن چکی تھی۔

اسی طرح پولیس اسسٹنس لائنز سے شہریوں کو تھانوں کے حدود کے متعلق در پیش مشکلات بھی دور ہوکر رہ جائیں گے کیونکہ پولیس اسسٹنس لائنز حدود کے قیود سے آزاد ہوکر اُن کا دائرہ کار پورے شہر پر محیط ہوگا ۔پولیس اسسٹنس لائنز کو غربی پولیس اسٹیشن سے معتصل تمام پشاور کے شہریوں کی ضروریات کو حل کرنے کے لیے قائم کر دیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کے تمام جرائم راہزنی ، ہائی وے راہزنی اور ڈکیتی وغیرہ کے مقدمات پولیس اسسٹنس لائنز کو رپورٹ کی جائے گی۔

اور پولیس اسسٹنس لائنز کا عملہ ایف آئی آر درج کرنے کا پابندہوگا۔گم شدہ اشیاء کے متعلق رپورٹ پولیس اسسٹنس لائنز میں کی جائیگی اورپولیس اسسٹنس لائنز کا عملہ متعلقہ تھانہ میں روز نامچہ رپورٹ درج کر ے گا ۔ شہری جن کو بھتہ خوری سے متعلق اپنی شکایات درج کرانے میں مشکلات درپیش ہوں پولیس اسسٹنس لائنز سے رابطہ کرنے پر متعلقہ عملہ اس قسم کی شکایت کو متعلقہ تھانہ میں درج کرنے کا پابند ہوگا۔

متعلقہ عنوان :