ملک کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، آرمی چیف

منگل 13 مئی 2014 17:32

ملک کو درپیش خطرات کا مؤثرجواب دینے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے جہلم میں ٹلہ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینٹرل کمانڈ کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں مصروف فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا۔

ٹلہ رینج میں جاری مشقوں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں اور توپ خانے سمیت بڑے ہتھیاروں کے نظام نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ زمانہ امن میں سخت تربیت اور تیاری کا اعلیٰ ترین معیار ہی امن کا واحد ضامن ہے، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ فوج کی آپریشنل صلاحیتں برقرار رکھنےکے لئے تمام دستیاب وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :