Live Updates

تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنا دی، دیگر جماعتوں سے رابطے

منگل 13 مئی 2014 15:42

تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنا دی، دیگر جماعتوں سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) حکومت مخالف سیاسی جماعتوں میں رابطے بڑھنے لگے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا کل تحریک انصاف کا وفد چوہدری برادران سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں منگل کے روز عمران خان نے مسلم لیگ قائد اعظم کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی سے فون پر رابطہ کیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد خود مختار الیکشن کمیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمران خان کی ہدایت پر مخدوم جاوید ہاشمی ،شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین پر مشتمل وفد کل اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کرے گی اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کرے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :