کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

منگل 13 مئی 2014 12:48

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں یکم جون سے 4 اگست 2014 تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کو پیش نظر رکھتے ہوئے موسم گرما کے لئے یکم جون سے 4 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، رمضان کا پورا مہینہ گرمیوں کی تعطیلات میں شامل رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے لے کر 4 اگست 2014 تک کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور تمام اسکولز 5 اگست سے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ماہ رمضان کی وجہ سے محمکہ تعلیم سندھ 14 جون سے 13 اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :