ہنگو میں فائرنگ سے سرکاری اسکول کے 2 استاد جاں بحق

منگل 13 مئی 2014 11:38

ہنگو میں فائرنگ سے سرکاری اسکول کے 2 استاد جاں بحق

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2014ء) باڑی خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سرکاری اسکول کے 2 اساتذہ کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ہنگو کے علاقے باڑی خان میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک استاد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دوسرے کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا, ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :