بپاشا باسو نے اپنی مداح کو اپنا قیمتی نیکلس تحفے میں دے دیا

پیر 12 مئی 2014 23:18

بپاشا باسو نے اپنی مداح کو اپنا قیمتی نیکلس تحفے میں دے دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء)بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی ایک مداح کو اپنا قیمتی نیکلس تحفے میں دے دیا۔ بپاشا کی مداح ہارمین باویجا نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ وہ بہت ہی زیادہ پرجوش اور خوش ہیں کہ اداکارہ بپاشا باسو نے انہیں اپنا قیمتی نیکلس تحفے میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ نیکلس بپاشا نے انہیں اس وقت دیا جب وہ ایک تقریب میں ان سے ملیں اور انہیں بتایا کہ میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں۔