خیبر پختونخوا اسمبلی میں سودی قرضے کی روک تھام سمیت پانچ بل منظوری کیلئے پیش،اسٹیٹ بینک آف پاکستان غیرالحاق شدہ کسی بھی گروپ یافردکوسودی کاروبارکی اجازت نہیں ہوگی

پیر 12 مئی 2014 23:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں سودی قرضے کی روک تھام سمیت پانچ بل منظوری کیلئے پیش کردئیے گئے پیر کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سینئرصوبائی وزیر سراج الحق کی غیرموجودگی کے باعث پارلیمانی سیکرٹری محمدعلی نے سودی قرضے سے متعلق بل پیش کیا جبکہ دیگربل رجسٹریشن،لینڈاینڈریونیواورموٹروہیکل سے متعلق تھے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سودی قرضے کے حوالے سے پیش کئے جانے والے بل کے تحت سٹیٹ بینک آف پاکستان غیرالحاق شدہ کسی بھی گروپ یافردکوسودی کاروبارکی اجازت نہیں ہوگی ایسا کرنے کی صورت میں غیر رجسٹرڈ شخص یا گروپ کو سات سال قید یا دس لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں ہوں گی اسی طرح طاقت کے زور پر سود کی وصولی کرنے والے شخص کو بھی پانچ سال قید یا پانچ لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں دیئے جا سکتے ہیں۔