پاک ایران دوستی پر امریکاناخوش ہے،آیت اللہ خامنہ ای،کچھ لوگ پاک ایران سرحدوں پر سلامتی کے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں،ٹوئیٹر پر پیغام

پیر 12 مئی 2014 22:25

پاک ایران دوستی پر امریکاناخوش ہے،آیت اللہ خامنہ ای،کچھ لوگ پاک ایران ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہاہے کچھ لوگ پاک ایران سرحدوں پر سلامتی کے مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور ایران کی دوستی سے سب سے زیادہ امریکا ناخوش ہے،پاکستان اور ایران کے تعلقات بڑھانے کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرروت نہیں،پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا امریکا نہیں چاہتا پاکستان اور ایران کے تعلقات مضبوط ہوں،ایرانی لیڈر نے واضح کیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات بڑھانے کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرروت نہیں۔

متعلقہ عنوان :