پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اورحامیوں کو واضح اکثریت حاصل ہے،بھارتی میڈیاکا دعویٰ،کانگریس کو صرف 115نشستیں ملیں،ایگزٹ پول،کانگریس نے مستردکردیا،ہرانے کے لیے فضاء قائم کی جارہی ہے،ترجمان،گزشتہ انتخابات میں بھی ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو صرف 68نشستیں دی گئیں،حقیقت میں تین سوسے زائد تھیں،شکیل احمد کابیان

پیر 12 مئی 2014 22:23

پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی اورحامیوں کو واضح اکثریت حاصل ہے،بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء)بھارتی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ عام انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد انتہاپسند ہندوتنظیم بھارتیہ جنتاپارٹی کو اکثریت حاصل ہے ،بی جے پی اوراس کے حامیوں کو 272نشستیں مل سکتی ہیں جبکہ حکمراں جماعت کا نگریس کو صرف 115نشستیں ملی ہیں،تاہم کانگریس نے ایگزٹ پول کے نتائج کومستردکرتے ہوئے کہاہے کہ کانگریس کو ہرانے کے لیے ایک فضاء قائم کی جارہی ہے ،گزشتہ انتخابات میں بھی ایگزٹ پول کے ذریعے ہمیں صرف 68نشستوں پر جیت کا کہاگیاتھا مگرہم نے 300سے زائد نشستیں حاصل کیں،میڈیاکے ذریعے ہارجیت کا فیصلہ کروانے کی بجائے بی جے پی دودن صبرکرے الیکشن کمیشن کے نتائج کا تسلیم کریں گے،بھارتی میڈیاکے مطابق گزشتہ روز بھارتی پارلیمانی انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتائج آنا شروع ہوگئے سب سے پہلے بی جے پی کے رہنماء اوروزیراعظم کے امیدوارنریندرمود ی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پہلا ٹوئیٹ کیاکہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ مثالی رہا اوراس دوران عوام نے حکمراں جماعت کانگریس کو پچھاڑدیاہے،بھارتی میڈیانے پولنگ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے بعد ہی ایگزٹ پول جاری کردیئے جس کے مطابق انتہاپسند ہندوتنظیم بھارتیہ جنتاپارٹی کو اکثریت حاصل ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی بتایادیاکہ بی جے پی اورحامیوں کو 272اورکانگریس کو 115سیٹیں مل سکتی ہیں،ادھر کانگریس کے ترجمان شکیل احمد نے کہاکہ کانگریس روایت کے مطابق ایگزٹ پول کو تسلیم کرتی ہے اورنہ ہی اس بحث میں حصہ لیتی ہے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ انتخابات میں بھی بی جے پی کو ایگزٹ پول کے ذریعے جتوادیاگیاتھا مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی ،ہمیں کہاگیاتھاکہ کانگریس کو صرف 68نشستیں ملی ہیں مگر نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ہمیں تین سوسے بھی زائد نشستیں ملیں،انہوں نے کہاکہ بی جے پی میڈیاکے ذریعے جیتنا چاہتی ہے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے دو دن کی بات ہے نتائج کاانتظارکیاجائے دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائیگا۔