صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال بہتربنانے کیلئے کئی منصوبے جاری ہے،خیبر پختونخوا پولیس فورس کے انفرا سٹرکچر کے لئے دو ارب روپے کی رقم کی منظوری دے دی گئی

پیر 12 مئی 2014 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) حکومت خیبر پختونحوا کی جانب سے عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے،امن کے قیام اور خیبر پختونخواکو محفوظ صوبہ بنانے کے لئے پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انقلابی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور سید اختر علی شاہ کی طرف سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ خیبر پختونخوا پولیس فورس کے انفرا سٹرکچر کے لئے دو ارب روپے کی رقم کی منظوری دے دی گئی ہے اس سلسلے میں مردان میں پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پولیس لائن،ضلع تورغر ہزارہ ڈیژن میں 36کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پولیس لائن،کرک میں 25کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پولیس لائن اور ضلع ہری پور ہزارہ ڈویژن میں 25کروڑ روپے کی لاگت سے نئی پولیس لائن بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گڑھی کپوڑہ مردان،ساڑوشاہ مردان،خرکئی مردان اور پار ہوتی مردا ن میں 32کروڑ روپے کی لاگت سے نئے پولیس سٹیشنز جبکہ پل کلے لوند خوڑ مردان،چاٹو مردان،پیر سدی تخت بھائی مردان،تازہ ڈھیری مردان،شنگرئی شیر گڑھ مردان،چار گلی رستم مردان، ساولڈھیر مردان، غازی بابا کاٹلنگ مردان،ہاتھیان مردان،عمر آباد مردان اور چورہ مردان میں 12کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے نئی پولیس پٹرولنگ پوسٹس بنائی جائیں گی۔اسی طرح ایک ارب روپے کی لاگت سے ضلع ٹانک،دیر لوئیر اور چارسدہ میں نئی پولیس لائنز ڈومیل بنوں،گومل ٹانک اور شاہی کوٹ دیر لوئیر میں نئے پولیس شٹیشنز جبکہ پیر بالا متھرہ پشاور اور خانس پور ایبٹ آباد میں نئی پولیس پوسٹس بنائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :