نرسز کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ہیلتھ کیئر سسٹم میں نرسز کا کردار ناقابل فراموش ہے ‘ خواجہ سلمان رفیق،آٹھ سو سے زائدنرسز کو ریگولر کرنے کی سمری بھجوادی گئی ہے، آئند بجٹ میں گریڈ 17 میں نرسزکی 15 سو آسامیاں کی جائینگی‘سیکرٹری صحت پنجاب
پیر 12 مئی 2014 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم میں نرسز کا کردار ناقابل فراموش ہے اور حکومت نرسوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،800 سے زائد کنٹریکٹ نرسوں کو ریگولر کرنے کی سمری پہلے ہی بھجوا دی گئی ہے اور آئندہ بجٹ میں گریڈ 17 میں نرسوں کی مزید 15 سو آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بات الحمراء ہال میں ا نٹر نیشنل نرسنگ ڈے کے موقع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر،ڈائریکٹر جنرل نرسنگ رخسانہ کمال، نرسنگ ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری توصیف خانم،وائی این اے کی صدر روزینہ منظور ،جنرل سیکرٹری شہناز کوثر کے علاوہ نرسز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔(جاری ہے)
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسز مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نرسز سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے اہم اقدامات کئے جارہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ نرسوں کے ہوسٹلزکی تزئیں وآرائش اور نئے ہوسٹلز کی تعمیر کے لئے بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نرسز کی طویل رخصت کے دوران الاؤنسزکی کٹوتی نا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو سب سے زیادہ واسطہ نرسوں سے پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نرسیں 24 گھنٹے مریضوں کی دیکھ بھال اور علا ج معالجہ میں مصروف رہتی ہیں جس کے دوران انہیں بہت سے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ حکومت نرسوں کے مسائل حل کرنے ،انہیں بہتر سے بہتر مراعات دینے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اصلاحات اور تمام مراعات دینے کااولین مقصد مریضوں کو علاج معالجہ کی بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی اور پیشنٹ ہیلتھ کیئر کی امپرومنٹ ہے۔ انہوں نے نرسز سے کہا کہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض پر بھرپور توجہ دیں ۔حکومت ان کے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ قبل ازیں نرسز ایسوسی ایشنز کی عہدیداروں نے اپنے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور انہیں جلد ازجلد حل کرنے کا مطالبہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.