پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، وزار ت خارجہ ،بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر بھی نہیں کھولا جارہا ، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

پیر 12 مئی 2014 21:16

پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ، بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر بھی نہیں کھولا جارہا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر کھولنے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اور نہ ہی بھارت میں پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کا دفتر کھولا جارہا ہے البتہ بھارت سے ممبئی اور کراچی میں قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے ۔

وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزوں کی تعداد بڑھانے کی کوئی تجویز بھی زیرغور نہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 2 لاکھ 63 ہزار 375 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔