ایران کا جوہری پروگرام تاحال سنگین خطرہ،یکطرفہ کارروائی کرسکتے ہیں،اسرائیل کی دھمکی،جنوبی کوریااورایران کاجوہری پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے،دونوں ممالک اپنے اقدامات سے بازآجائیں،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 12 مئی 2014 19:41

ایران کا جوہری پروگرام تاحال سنگین خطرہ،یکطرفہ کارروائی کرسکتے ہیں،اسرائیل ..

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) اسرائیلی وزیراعظم نے کہاہے کہ ایران کا جوہری پرگرام ابھی بھی ان سنگین خطرہ ہے اورہم اسے جوہری پروگرام سے روکنے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاپانی وزیراعظم شنزوآبے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہاکہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب تر پہنچ چکا ہے اور اسے ایسے ہتھیار بنانے سے روکنے کے لئے اسرائیل یکطرفہ کارروائی کر سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ جنوبی کوریاکے حالیہ ایٹمی تجربات بھی خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے ایران اورجنوبی کوریاکو ہرصورت اپنے جوہری پروگرام سے دستبردارہونا ہوگا، انہوں نے کہاکہ اسرائیل اورجاپان دونوں کو مشترکہ چیلنج کا سامناہے جاپان کو جنوبی کوریااوراسرائیل کو ایران کے جوہری پروگرام سے خطرات لاحق ہیں،اانہوں نے دعویٰ کیاکہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے قریب تر پہنچ چکا ہے لیکن تہران حکومت کو یہ باور کرانا ضروری ہو گا کہ اسے ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انہوں نے کہاکہ امریکا کے مقابلے میں اسرائیل ایران کے جوہری عزائم کو مختلف انداز سے دیکھتا ہے اور اس لئے تہران کے متنازع جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے یکطرفہ ایکشن کیا جا سکتا ہے،انہوں نے کہاکہ امریکا کے مقابلے میں ہم ایران کے زیادہ قریب ہیں ہم زیادہ خطرے میں ہیں اس لئے ہمیں اس مسئلے کو حل کرنا ہو گا، اسرائیلی سربراہ حکومت کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود تہران حکومت کی پالیسی میں کسی تبدیلی نہیں آئی ۔