من موہن سنگھ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہوجائیں گے،وزارت عظمیٰ کے دورمیں وصول کیے گئے تمام تحفے حکومت کے حوالے کردیئے،سرکاری بنگلہ الاٹ

پیر 12 مئی 2014 19:41

من موہن سنگھ جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس سے رخصت ہوجائیں گے،وزارت عظمیٰ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مئی۔2014ء) وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ سے رخت سفرباندھنا شروع کردیا، تمام تحفے اور تحائف حکومت کے حوالے کردیئے ،انھیں موجودہ رہائش گاہ سے کچھ ہی دوری پر ایک سرکاری بنگلہ بھی الاٹ کردیاگیاجمعرات کو اپنی نئی رہائش گاہ پر منتقل ہو جائیں گے،بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ سے اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیا ہے وہ تمام تحفے اور تحائف جو انھیں وزیر اعظم کے طور پر غیر ملکی شخصیات اور سربراہان حکومت اور سفیروں نے دیے تھے، انھوں نے حکومت ہند کو سونپ دیے ہیں، انھیں موجودہ رہائش گاہ سے کچھ ہی دوری پر ایک سرکاری بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے جہاں تیزی سے کام چل رہا ہے بعض اطلاعات کے مطابق وہ نتیجے سے ایک روز پہلے جمعرات ہی کو اپنی نئی رہائش گاہ پر منتقل ہو جائیں گے،ادھر کانگریس کے سینئر رہنماوٴں کی ایک میٹنگ کل(منگل کو)ہوگی جس میں نتیجے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :