وکلاء ہڑتال اور پراسیکیوٹر کی عدم پیشی کے باعث بینظیر قتل کیس کی سماعت ملتوی

پیر 12 مئی 2014 17:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وکلاء ہڑتال اور پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کے باعث بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج اسماعیل پرویز جوئیہ نے کی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر ایف آئی اے چودھری اظہر سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت میں دائر درخواست میں چودھری اظہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنگین خطرات لاحق ہیں جب تک سیکورٹی فراہم نہیں کی جاتی پیش نہیں ہو سکا سکتا۔ وکلاء ہڑتال کے باعث ملزمان کے وکیلوں نے بھی سماعت میں حصہ نہیں لیا۔ کیس کی سماعت سترہ مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :