5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، کراچی پولیس نے ماں کیخلاف ہی مقدمہ درج کر ڈالا

پیر 12 مئی 2014 17:02

5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، کراچی پولیس نے ماں کیخلاف ہی مقدمہ درج ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2014ء) 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی شکایت کرنے پر پولیس نے بچی کی ماں کے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کلاسک ویو اپارٹمنٹ میں لڑکیوں سے غیراخلاقی کام کروانے والی آنٹی کے نام سے مشہور خاتون کا بیٹا 5 سالہ بچی کو چیز دلانے کے بہانے کار میں لے کر گیا اور پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا تاہم اطلاع ملنے پر بچی کی ماں نے موقع پر پہنچ کر اپنی معصوم لخت جگر کو ہوس کا نشانہ بننے سے بچالیا۔

بچی کی ماں کی جانب سے پولیس کو شکایت کی گئی تو پولیس نے لڑکے کے بجائے الٹا بچی کی ماں کے خلاف ہی جھگڑا کرنے کا مقدمہ درج کر ڈالا۔

(جاری ہے)

لڑکی کی ماں کا کہناہے کہ جب اس نے اپنی بچی کو بچانے کی کوشش کی تو لڑکے کی جانب سے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بچی کے جس پر تشدد کے نشانات کے باوجود پولیس لڑکے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ لڑکی کی ماں نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ ایسے درندوں کے خلاف کارروائی کریں تاکہ کسی کی بچی کی زندگی برباد ہونے سے بچ جائے۔

ایس ایچ او تھانہ شاہراہ فیصل اسلم پرویز کا کہنا ہے کہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی انہیں اس قسم کی کوئی اطلاع ملی ہے، بچی کی ماں کی جانب سے جن پر الزام لگایا جارہا ہے وہ ایک معزز خاتون ہے اور اس کا بیٹا ایسی حرکت نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :